نوٹ بندي کے سلسلے میں لائے گئے آرڈیننس کے مقام پر لوک سبھا میں منظور شدہ
بل آج راجیہ سبھا میں بحث کے لئے پیش نہیں کیا گیا لیکن مالیاتی بل ہونے
کی وجہ سے ایوان بالا میں پیش ہونے کے 14 دن کے بعد اسے خود کار طریقے سے
منظور شدہ تسلیم کر لیا جائے
گا۔بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے آخری دن مخصوص بینک نوٹ ( قانونی ذمہ داری کا
خاتمہ بل 2017) پر تین گھنٹے کی بحث مقرر کی گئی تھی لیکن یہ بل بحث کے لئے
آج ایوان بالا میں نہیں لایا جاسکا۔لوک سبھا نے اس بل کو بدھ کے روز پاس کیا تھا اور راجیہ سبھا کو بھیج دیا تھا۔